ابنا: فلسطين اليوم کے مطابق ہزاروں کي تعداد ميں اسرائيليوں نے سنيچر کي رات تل ابيب ميں صہیوني ریاست کے وزير اعظم بن يامين نتين ياھو کي رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوکر مظاہرے کئے اور انکي حکومت کي پاليسيوں کي مذمت ميں نعرے لگائے-
يروشلم پوسٹ کے مطابق جس وقت صہیوني ریاست کے وزيراعظم کي رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے ہو رہے تھے اسي وقت بيت المقدس شہر ميں واقع نيتن ياھو کے دوسرے گھر کے سامنے بھي لوگوں کي ايک بڑي تعداد مظاہرہ کر رہي تھي-
مظاہرين نے صہیوني ریاست کے وزيراعظم کو خبردار کيا کہ اگر ان کي اقتصادي حالت بہتر نہ بنائي گئي تو وہ مظاہروں کا دائرہ وسيع کرديں گے-
مقبوضہ فلسطين ميں جاري اقتصادي بحران اور معاشي ابتري کے خلاف گزشتہ ايک سال سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور لوگ زندگي کي بہتر سہولتيں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہيں-
حاليہ چند ہفتوں کے دوران معاشي ابتري کے شکار کئي صہيونيوں نے بطور احتجاج خود سوزي بھي کي جن ميں اب تک دو افراد کي موت واقع ہوچکي ہے-
کہا جارہا ہے کہ معاشي بدحالي کے خلاف مقبوضہ فلسطين ميں جاري احتجاج اور خودسوزي کي لہر نے نيتن ياھو کابينہ کو خاتمے کے قريب لا کھڑا کيا ہے –
.......
/169